پاکستان
19 اگست ، 2015

رشید گوڈیل پر حملہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں، پولیس

 رشید گوڈیل پر حملہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں، پولیس

کراچی.....متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر حملہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں اور نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نےرشید گوڈیل کاڈیفنس سے تعاقب شروع کیا،رشید گوڈیل اہلیہ کےہمراہ ڈیفنس میں والدہ کے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔ پولیس نے ڈیفنس سے واردات کی جگہ تک کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی حاصل کرلی ہے۔ رشید گوڈیل کےموبائل فون کےریکارڈسے مزیداہم شواہدملنے کاامکان ہے۔موبائل فون کمپنی کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا مزید ڈیٹا آج اپ ڈیٹ ہوتے ہی پولیس کو مل جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناہید سگنل کراس کرتے ہی گاڑی کو روک کر 11 بجکر 50 منٹ پر رشید گوڈیل پرحملہ کیا گیا۔ پولیس حکام نے شکوہ کیا ہے کہ رشید گوڈیل کے خاندان کا کوئی بھی فرد پولیس کو کچھ نہیں بتا رہا۔ دوسری جانب اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر انجم رضوی نے میڈیا کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل جب تک وینٹی لیٹر پر ہیں ،ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں قرار نہیں دی جاسکتی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے 24گھنٹے رشید گوڈیل کی زندگی کیلئے نہایت اہم ہیں،وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی سپلائی کم کی ہےتاکہ وہ خود سانس لے سکیں۔

مزید خبریں :