پاکستان
19 اگست ، 2015

آپریشن پرایم کیو ایم کوبھی اعتراض نہیں،فضل الرحمان

آپریشن پرایم کیو ایم کوبھی اعتراض نہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد......جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آپریشن پرایم کیو ایم کوبھی اعتراض نہیں،ایم کیوایم کی جائزباتوں کو قبول کیا جائے گا۔وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان بتایا کہ ایم کیوایم سے ملاقات کی تفصیلات سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نکات مرتب کیےہیں جن پرایم کیو ایم سے بات ہوگی،کوئی مشکل بات نہیں ہے جس پر بات نہ ہوسکے۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آپریشن پرایم کیو ایم کوبھی اعتراض نہیں۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ایم کیو ایم رہنمائوں سے استعفوں کے معاملے پر ہونے والی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :