19 اگست ، 2015
منڈی بہائوالدین.....وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث لوگوں تک پہنچ چکے ہیں،حکومت کی طرف سے مائنس الطاف فارمولے کی بات نہیں کی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث مجرم نشانے پرہیں ،صرف تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ شجاع خانزادہ بہادر انسان تھے،وہ سیکیورٹی حاصل کرنےکے لیےکسی کےپابندنہیں تھے،اپنےگائوں کےماحول کے مطابق کم سیکیورٹی رکھتے تھے۔انہوں نےکہا کہ اٹک واقعےکےبعد دہشت گردی کے خلاف قوم مزید متحد ہوگئی،دھماکے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اقدامات کرتے رہیں گے۔