19 اگست ، 2015
نواب شاہ .....نواب شاہ میں دریائے سندھ بہائو رکنے سے آمری پل کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیںجبکہ پائی کے بہائو میں رکاوٹ سے قریب کے کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔قاضی احمد اور سیہون شریف کو ملانے کیلئے دریائے سندھ تعمیر کئے گئے آمری پل کے درمیاں دریا کا پاٹ تقریبا 8کلو میٹر چوڑا ہے ،پائی کا بہائو دریا پر تعمیر پل اور طویل سڑک کی تعمیر کے باعث رک گیا ہے۔2012ء میں این ایچ اے نے ساڑھے 6 کلو میٹر طویل سڑک اور سوا کلو میٹر پل تعمیر کیا ،جس کی اونچائی 25رکھی گئی جس کے باعث سڑک اور پل ایک لیول پر آگئے ہیں۔اس وقت پل کے نیچے سے 6لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزررہا ہے، سڑک کے نیچے سے سیلاب کو راستہ نہ ملنے سے پانی کچے میں داخل ہوگیا ہے،اب تک 150سے زائد گائوں زیر آب آچکے ہیں۔محکمہ آبپاشی نواب شاہ کے ایگزیکٹو انجینئر امجد میمن نےکہا کہپانی صرف سوا کلومیٹر پر قائم پل کے نیچے سے گزر رہا ہے، سڑک کی تعمیر سے پانی کا بہاؤ رک گیا ہے، جس سے پل کے پشتوں پر دبائو بڑھ رہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ پورےدریا پر پل قائم کیا جائے یا سڑک کے نیچے سے پانی کو راستہ دیا جائے۔