19 اگست ، 2015
پشاور.....وفاق کے 62اور خیبر پختونخوا 109سرکاری محکمے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 24ارب روپے کے نادہند ہیں۔جیو نیوز کو ملنے والی دستاویز کےمطابق 171نادہند سرکاری محکموں میں وفاقی وزارت پانی و بجلی بھی شامل ہے۔ سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ تعلیم، صحت اور دیگر سرکاری محکموں کےساتھ وفاقی وزارت پانی و بجلی بھی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نادہندہ محکموں میں شامل ہے۔وفاقی محکموں کے ذمے 12 ارب 21 کروڑ 80 لاکھ روپے اور خیبر پختونخوا حکومت کے ذمے 12 ارب 53 کروڑ روپے بقایاجات ہیں۔ یکم جون 2015 کے بعد کوئی بقایا جات ادا نہیں کیے۔