پاکستان
19 اگست ، 2015

پمز نے رشید گوڈیل کے علاج کیلئے 4ڈاکٹروں کی ٹیم بنادی

پمز نے رشید گوڈیل کے علاج کیلئے 4ڈاکٹروں کی ٹیم بنادی

اسلام آباد ......ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کے علاج کیلئے پمز نے 4ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم بنادی ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق میڈیکل ٹیم رشید گوڈیل کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکی درخواست پرکراچی روانہ ہوگی۔ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر خلیق الزماں ، ڈاکٹراختر بندیشہ، ڈاکٹرعمران سکندر اور ڈاکٹر تنویرخالد شامل ہیں۔

مزید خبریں :