19 اگست ، 2015
کراچی .....دائودانجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا کا وائس چانسلر سمیت یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا ۔اس موقع پر طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ پولیس کی جانب سے طلبا پر ہوائی فائرنگ اورشیلنگ کی گئی ۔احتجاج کے دوران جب پولیس نے طلبا کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے اہلکاروں پر پتھروں کردیا،جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی شروع ہوگی۔ اس موقع پر متعدد طلبہ کو حراست میں لے کر ان کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔طلبا کا کہناتھا کہ یونیورسٹی میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں ۔ادھر وائس چانسلر فیض اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ چند تنظیموں کے لڑکوں نے یونیورسٹی کا نظا م خراب کردیا ہے ،انکے خلاف کاروائی کریں گے۔