پاکستان
19 اگست ، 2015

رشید گوڈیل پرحملہ:ایم کیوایم اورحکومتی ٹیم کے مذاکرات تاخیرکا شکار

رشید گوڈیل پرحملہ:ایم کیوایم اورحکومتی ٹیم کے مذاکرات تاخیرکا شکار

کراچی......قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی تشویشناک حالت کےباعث ایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے فی الحال معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ایم کیوایم کے تمام اہم رہنما اورمستعفی ارکان اسمبلی رشید گوڈیل سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ہیںاور انہیں ایسی حالت میں چھوڑ کر کسی قسم کے مذاکرات میں شریک نہیں ہوسکتے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ثالثی میںایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونا تھے۔

مزید خبریں :