کھیل
19 اگست ، 2015

قومی کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ سوا 2کروڑ روپے کا فراڈ ہوگیا

قومی کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ سوا 2کروڑ روپے کا فراڈ ہوگیا

لاہور ....قومی کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ سوا دوکروڑ روپے کا فراڈ ہوگیا ۔محمد حفیظ اپنے ساتھ ہونے والے فراد میں انصاف کیلئے پولیس حکام کے پاس پہنچ گئے ہیں۔محمد حفیظ کے مطابق پراپرٹی ڈیلر نے سوادو کروڑ روپے کے بدلے 8مرلے کا پلاٹ دینا تھا مگر اس نے پلاٹ دیا اور نہ ہی رقم واپس کی ۔قومی کرکٹر نے ایس پی سی آئی اے کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی ڈیلر سے مجھے سوا دو کروڑ روپے واپس دلائے جائیں۔ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے ڈی ایس پی کینٹ کو تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ کے ساتھ انصاف کیا جائیگا ۔

مزید خبریں :