صحت و سائنس
20 اگست ، 2015

امریکی سائنس دانوں کو دماغی بیماریوں میں اہم کامیابی

امریکی سائنس دانوں کو دماغی بیماریوں میں اہم کامیابی

اوہائیو.......امریکی سائنسدانوں کو دماغی بیماریوں میں اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے، انسان کے بنائے گئے انسانی دماغ نے کام شروع کر دیا ہے۔ اوہائیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس چھوٹے دماغ کو انسانی کھال کے خلیوں سے تیارکیا ہے۔ یہ ناصرف دیکھنے میں انسانی دماغ جیسا ہے بلکہ اس میں موجود جینز بھی انسانی دماغ جیسی ہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس دماغ کی مدد سے دماغی امراض سے متعلق تحقیق میں آسانی ہوگی۔ سائنسدانوں کے تیار کیے گئے اس دماغ کا سائزمٹر کے دانے کے برابر ہے جس میں خلیوں کی مختلف اقسام تو موجود ہیں لیکن vascular سسٹم یعنی رگوں کا جال موجود نہیں۔

مزید خبریں :