دلچسپ و عجیب
21 اگست ، 2015

کراچی کا چار مینار :خوبصورت چورنگیوں میںپانچویں نمبر پر

کراچی کا چار مینار :خوبصورت چورنگیوں میںپانچویں نمبر پر

لندن .....برطانیہ کی رائونڈ ابائوٹ اپریسی ایشن سوسائٹی نے کراچی کے علاقے بہادرآباد کی چار مینار چورنگی کو دنیا کی خوبصورت اور رنگ و روشنیوں سے سجی چورنگیوں میں شامل کرلیا ہے۔رنگ و روشنیوں سے سجے چوراہےہی شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیتے ہیں ،برطانیہ کی تنظیم نے دنیا کے 12خوبصورت چوراہوں کی فہرست جاری کردی ہے،جن میں پانچویں نمبر پر کراچی کے علاقے بہادر آباد کی چار مینار چورنگی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فہرست کے مطابق برطانیہ کے علاقے کینٹ میں واقعے ویلوٹریز چوراہا پہلے نمبر ہےکیونکہ بطخوں کے تالاب کے ساتھ چوراہے کا منظر لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ تسمانیہ کا ریلوے راؤنڈ اباؤٹ ہری بھری گھاس کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ،سوئیزرینڈ چوراہااپنے دیدہ زیب ڈیزائن سے مزین ہونے کی وجہ سے تیسرے جبکہ سوئیزرلینڈ کا ہی اسکل پچر رائونڈ ابائوٹ چوتھے نمبر پر ہے ۔ اس فہرست کے پانچویں نمبر پر روشنیوں کے شہر کراچی کی چارمینار چورنگی ہے ،بہادرآباد کے علاقے میں واقع اس چوراہے کے اردگرد دکانیں اور شاپنگ مالز ہیں جو اس کی رونق میں اضافہ کرتے ہیں۔برطانیوی تنظیم کی فہرست میں چھٹے نمبر وینز ویلاکے سابق صدر ہیوگوشاویز سے منسوب چوراہا ہے، بحرین کی پرل چورنگی سمیت فرانس ،امریکا ،تھائی لینڈ اور پرتگال کے مشہوررائونڈ ابائوٹ کو بھی لسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :