کاروبار
17 مئی ، 2012

بجٹ میں ٹیکس شرح میں اضافہ نہیں ہوگا،چیئرمین ایف بی آر

بجٹ میں ٹیکس شرح میں اضافہ نہیں ہوگا،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد … چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ممتاز رضوی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کسی چیز پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں ہوگا اور ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں ممتاز رضوی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس گزاروں کیلئے کوئی مشکل نہیں ہوگی اور ٹیکس گزاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی، انکم ٹیکس کے سلیب کم کیے جائیں گے تاکہ انکم ٹیکس جمع کرانے میں مشکل نہ پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسٹم ڈیوٹی بڑھا کر ٹیکس آمدنی میں اضافہ نہیں چاہتے، گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کیلئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ وزارت صنعت اور انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی آٹو پالیسی کا حصہ ہے اور وہ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس کا ہدف مقرر نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :