پاکستان
23 اگست ، 2015

سبی میں ایف سی کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

سبی میں ایف سی کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

سبی.......سبی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی ہفت ولی کے مقام پر خفیہ اطلاع پر کی گئی، کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے اور گولہ بارود میں سترہ بم، پانچ راکٹ، آٹھ سب مشین گنیں اور گیارہ دیگر مختلف ہتھیار اور ان کے تین ہزار کے قریب رائونڈ اور ٹیلی فون ایکسچینج بھی شامل ہے۔ کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :