23 اگست ، 2015
اسلام آباد.......وفاقی دارالحکومت میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کا حسن بھی نکھر گیا اور موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد میں آج صبح بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوا تو گویا رت ہی بدل گئی۔ سہانے موسم کی کروٹ سے گزشتہ چند روزکے حبس کا زور ٹوٹ گیا، موسم کی انگڑائی سے ہر شے دھل کر نکھر گئی، سرمئی بادلوں سے گرتی بوندوں نے چہار سو دھنک رنگ بکھیر دیے ، ہوا کے سنگ اڑتے بادل ، لہلہاتے درخت اور جابجاپانی کےننھے قطرے بھی خوشی سے جھومتے دکھائی دیے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے جاری رہےگا۔