پاکستان
23 اگست ، 2015

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور.......لاہور کے بعض علاقوں میں آج موسلا دھار بارش ہوئی لیکن کچھ علاقوں میں چند بوندیں بھی نہ برسیں۔ لاہور کے آسمان پر صبح سے بادل چھائے ہوئے تھے ،ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں،اڑتے بادل اچانک برسنا شروع ہوئے اور ایسے جم کے برسے کہ سڑکوں پر اور گلیوں بازاروں میں پانی بہہ نکلا ، بارش کی پھوار اور تیز ہوائوں نے مل کر موسم کو انتہائی خوش گوار اور سہانا بنا دیا،چہروں پر رونقیں آ گئیں،درخت اورپودے بھی خوشی سے لہراتے نظر آئے ، تاہم شہر کے کئی علاقےایسے بھی ہیں کہ جو آج بوندا باندی سے بھی محروم رہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو ہفتوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :