کھیل
23 اگست ، 2015

ایشز سیریز: پانچویںٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

ایشز سیریز: پانچویںٹیسٹ  میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

اوول ،لندن .......ایشز ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو ایک اننگز اور 46 رنز سے شکست دے دی ، البتہ انگلینڈ نے یہ سیریز 3-2 سے جیت لی۔اوول میں کھیلے گئےمیچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز 481 رنز کے جواب میں پہلے انگلینڈ کی ٹیم کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا تھا اور دوسری اننگز میں بھی وہ 286 رنز ہی بنا سکی۔میچ کے چوتھے اور آخری روز انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی معین علی تھے جو 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے پیٹر سڈل نے دوسری اننگز میں اچھی بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مچل مارش اور نیتھن لیون نے دو، دو جبکہ مچل جانسن اور اسٹیو اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے اسٹوین اسمتھ کو پہلی اننگز میں 143 رنز بنانے کے عوض مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


مزید خبریں :