17 مئی ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ کم پریشر والی گیس کی قیمتوں کی پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنائی جائے گی۔ وزارت پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی صدارت میں کم پریشر والی گیس کی پرائسنگ پالیسی پر اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھتی ہے، صارفین کو ریلیف دینا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، کم پریشر والی گیس کی قیمت کا تعین صوبوں کی مشاورت سے کر رہے ہیں۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں آئل ریفائنریز کے قیام کی تجویز پر بھی غور ہوا۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں ریفائنریز کے قیام کیلئے صوبے کے جنوبی اضلاع میں 3 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔