24 اگست ، 2015
اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایم کیوایم گلہ کرتی ہے،لیکن کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ ایم کیوایم کو ہی ہوگا۔ نواز شریف نے کہا کہ کراچی آپریشن پورے عزم کے ساتھ شروع کیا اور اس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، شہرمیں حالات معمول پرآرہے ہیں، کراچی جلد پُرامن شہربن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کراچی آپریشن صرف مجرموں کے خلاف ہورہا ہے جس کا جائز گلہ ہوگا سنیں گے۔ کراچی آپریشن کی تعریف ناصرف کراچی والے بلکہ ملک بھر کے عوام کررہے ہیں۔ کراچی آپریشن آگے بڑھ رہا ہے، اور مزید آگے بڑھے گا۔