پاکستان
24 اگست ، 2015

قوم کی دعاؤں سے دوسری زندگی مل گئی،رشید گوڈیل کا ویڈیو پیغام

 قوم کی دعاؤں سے دوسری زندگی مل گئی،رشید گوڈیل کا ویڈیو پیغام

کراچی......ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، رشید گوڈیل نے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے،ڈاکٹروں کی محنت اور قوم کی دعاؤں سے دوسری زندگی مل گئی۔متحدہ قومی موومنٹ کے زخمی رہنما رشید گوڈیل کی ہمت نے قاتلانہ حملہ کرنے والوں کی دیدہ دلیری کو مات دیدی 6 گولیوں نے موت کی وادی میں دھکیلا اور وہ چھ دن بعد ہی زندگی کا جھنڈا لہراتے ہوئے منظر عام پر آگئے-سرگوشیاں سننے والوں کے مطابق رشید گوڈیل نے وڈیو پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوسری زندگی ڈاکٹروں کی محنت اور عوام کی دعاوں کا ثمر ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فون پر رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی۔ گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ آپ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر صرف ایم کیو ایم نہیں، پوری قوم کو دکھ ہوا ۔اللہ تعالیٰ نے کروڑوں چاہنے والوں کی دعا ئیں سن کر آپ کو دوسری زندگی عطا کی ہے۔آج صبح ڈاکٹروں کی 17 رُکنی ٹیم نے رشید گوڈیل کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں بستر پر بیٹھا کر مائع غذا بھی دی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق رشید گوڈیل کو دو دن بعد آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا جائیگا۔

مزید خبریں :