پاکستان
17 مئی ، 2012

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے سنی تحریک کے 2 کارکنان سمیت 3افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں اللہ والی چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر فائرنگ کر کے 18 سالہ شہباز ولد طاہر کو شدید زخمی کردیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول گھر سے کیبل ٹھیک کرانے باہر نکلا تو اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ ابتدائی طورپر ٹارگٹ لگتا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔ بلدیہ ٹاوٴن میں موچکو کے قریب فائرنگ کرکے 60 سالہ نو روز خان کو قتل کردیا گیا، ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ مقتول چند روز قبل ہی وزیرستان سے آیا تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ خداداد کالونی سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جس کی شناخت ارمغان کے نام سے ہوئی۔ ترجمان سنی تحریک کے مطابق شہباز اور ارمغان ان کے کارکن تھے ، سنی تحریک نے کارکنان کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :