پاکستان
24 اگست ، 2015

کراچی، شیریں جناح کالونی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

کراچی، شیریں جناح کالونی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

کراچی......سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں آئل ٹینکرز کی غیرقانونی پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ نے شیریں جناح کالونی میں ٹینکرز کی غیر قانونی پارکنگ اور تجازات ختم کرنے کیلئے دو دن کی مہلت دی تھی۔ جس کے بعد آج کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر لینڈ مظہر خان کی سربراہی میں علاقہ پولیس کے ہمراہ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔آپریشن کی ابتدا میں کے ایم سی کے عملے کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ایک کے ایم سی اہلکار زخمی بھی ہوا لیکن بعد میں صورتحال قابو میں آگئی۔ آپریشن سے متاثرہ افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُنہیں مزید چند ماہ کی مہلت دی جائے- کے ایم سی افسران کے مطابق اب شیری جناح کالونی میں تمام تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کو ختم کیا جائے گا اور اس حوالے سے آپریشن 3روز تک جاری رہے گا۔


مزید خبریں :