24 اگست ، 2015
راولپنڈی.....آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، کل کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے۔ کراچی میں سیکیورٹی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی جا ئے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف منگل کی صبح کراچی میں گیریژن افسران اور جوانوں سے خطاب کریں گے،اس کے بعد وہ کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے جس کے دوران انہیں کراچی میں سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔