پاکستان
24 اگست ، 2015

حیدر رضوی، واسع جلیل اور فیصل سبزواری سی ای سی رکن ہوگئے

حیدر رضوی، واسع جلیل اور فیصل سبزواری سی ای سی رکن ہوگئے

کراچی.......ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے شعبہ انٹرنیشنل کمیونیکیشن کےانچارج سید حیدر عباس رضوی کو ہٹا کر سی ای سی کا رکن بنادیا ہے۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق شعبہ انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے سربراہ سیدحیدر عباس رضوی کو ہٹا کر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بنادیا ہے۔جبکہ اس شعبہ کے اراکین رضا زیدی، سمن جعفری، مجتبی زیدی، واسع جلیل، فیصل سبزواری اور ڈاکٹرارشد عبداللہ وہرہ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ہٹائے جانے والے تمام ذمہ داران شعبہ کی تنظیم نو تک اپنے علاقائی یونٹ سے کام کریں گے، جبکہ شعبہ آئی سی ڈی کے ہیڈ آف مانیٹرنگ شہاب الدین کو تنظیم نو ہونے تک نگراں مقرر کیا گیا ہے۔



مزید خبریں :