پاکستان
24 اگست ، 2015

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کاکردارقائدانہ ہے،وزیر اعظم

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کاکردارقائدانہ ہے،وزیر اعظم

کراچی......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا،، فرقہ واریت کو پنپنے نہیں دیا جائے گا،، دہشت گردوں کے ردعمل کے خدشات کی پروا کیے بغیر سخت کارروائی جاری رہے گی۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف پورے عزم کے ساتھ ایکشن لیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ دہشت گردوں کے رد عمل کی پرواہ کیے بغیر سخت کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے، جمہوری حکومت نے اتفاق رائے سے فوجی عدالتیں بنائیں اور سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج قائدانہ کردار ادا ادا کررہی ہے، آرمی چیف خود دہشت گردی کے خلاف مصروف جنگ جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موقع پر جاتے ہیں جبکہ ایئرچیف نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے مسلح جتھوں کے خلاف بھی آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، کراچی آپریشن پورے عزم کے ساتھ شروع کیا اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اب اسی جذبے کے ساتھ فرقہ واریت کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا گیا ہے، فرقہ وارانہ عناصر کی یہاں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی انہیں پنپنے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیوایم گلہ تو کرتی ہے لیکن کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ بھی ایم کیوایم کو ہی ہوگا، یہ آپریشن صرف مجرموں کے خلاف ہورہا ہے تاہم جس کا جائز گلہ ہوگا سنیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کی تعریف نہ صرف کراچی والے بلکہ ملک بھر کے عوام کررہے ہیں، حالات نارمل ہو رہے ہیں ، یہ آپریشن مزید آگے بڑھے گا، بہتر نتائج سامنے آئیں اور کراچی جلد پرامن شہر بن جائے گا ۔

مزید خبریں :