پاکستان
24 اگست ، 2015

متحدہ نے استعفیٰ کے فیصلے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرادی،فضل الرحمن

متحدہ نے استعفیٰ کے فیصلے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرادی،فضل الرحمن

اسلام آباد......حکومتی نمائندوں اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔ ایم کیو ایم کی شکایات دور کرنے کے لیے کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔ متحدہ نے استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرادی ۔وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی نمایندوں اور ایم کیوایم کے وفد کےدرمیان مذاکرات کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہاکہ وزیراعظم سےملاقات میں ایم کیوایم کے وفد نے اپنے استعفوں کی وجوہات تفصیل سے بتائیں، اور متحدہ نے استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کا وعدہ کرلیا ، ایم کیو ایم کو تمام شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، متحدہ کے رہنما فاروق ستار نےکہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں جبری گمشدگی اور لاپتہ کارکنان کا معاملہ بھی اٹھایا، وزیراعظم سے میڈیا ٹرائل اور الطاف حسین کے خطاب اور پھر انکے ریکارڈڈ خطاب پر پابندی کی بات بھی کی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ہر معاملے پر تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں، انہوں نے کہا کہ کمیٹی کادائرہ اختیار مسائل کا قانونی حل نکالنے کا ہوگا ۔


مزید خبریں :