24 اگست ، 2015
راولپنڈی...... وادی شوال میں زمینی کارروائی کے دوران جھڑپ میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور ایک جوان شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں پیر کو ہونے والی جھڑپ میں 6 دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹنٹ کرنل فیصل ملک اور ایک جوان بھی شہید ہو گیا ۔ پاک فوج کی انجینئرز کور سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک نے 1998 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا ۔ وہ شوال آپریشن کے دوران انجینئرز بٹالین کی کمان کر رہے تھے۔