پاکستان
25 اگست ، 2015

ایف آئی اے اسلام آباد کا چھاپہ ،3انسانی اسمگلرگرفتار

ایف آئی اے اسلام آباد کا چھاپہ ،3انسانی اسمگلرگرفتار

اسلام آباد .....ایف آئی اے اسلام آباد نے چھاپہ مار کرجعلی کرنسی اور ویزے بنانیوالے3 انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے ہیں ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق طارق ، رشید اور اور قدیر نامی تینوں ملزمان انسانی اسمگلنگ سمیت جعلی ویزا اور کرنسی نوٹ بنانے میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزمان سے 17 پاسپورٹ ، جعلی کرنسی بنانے کی پلیٹیں ، کیمیکل اور کاغذ بھی برآمد کر لئے ہیں ۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ملزمان کا تعلق منڈی بہاو الدین، راولپنڈی اور آزاد کشمیر سے ہے۔

مزید خبریں :