پاکستان
17 مئی ، 2012

ساہیوال: سینٹرل جیل انتظامیہ اور قیدیوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

ساہیوال: سینٹرل جیل انتظامیہ اور قیدیوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

ساہیوال … سینٹرل جیل ساہیوال میں قیدیوں اور انتظامیہ کے درمیان تصادم میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور 2 وارڈن زخمی ہو گئے۔ سینٹرل جیل میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی کسی بات پر قیدیوں سے تلخی ہو گئی، مشتعل قیدیوں نے بلیڈ کے وار کر کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور 2 وارڈنز کو زخمی کر دیا۔ اطلاع پر پولیس اور جیل انتظامیہ پہنچ گئی، اس موقع پر قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر دی تاہم انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی۔

مزید خبریں :