25 اگست ، 2015
ڈیرہ بگٹی ........فرینٹر کانسٹبلری نے ڈیرہ بگٹی کےعلاقےکوٹ عرض محمد میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے 15کلوگرام وزنی بم،4 ڈیٹونیٹر،ایک ریموٹ اینٹینا برآمد کرلیاہے۔ترجمان ایف سی کے مطابق سوئی کے علاقے کوٹ عرض محمد میں ایف سی اور حساس ادارے نے کاروائی کی اور اس دوران 15 کلو گرام وزنی بم بمعہ 4 ڈیٹونیٹر،1 ریموٹ بمعہ انٹینا برآمد کرلیا گیاہے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد آج اور کل علاقے میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے اور برآمد شدہ اشیاء ایف سی قافلے پر حملہ اور گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔