پاکستان
25 اگست ، 2015

مشیرخارجہ سطح پرمذاکرات کی منسوخی بھارت کیلئےجگ ہنسائی

مشیرخارجہ سطح پرمذاکرات کی منسوخی بھارت کیلئےجگ ہنسائی

نئی دہلی........مشیرخارجہ سطح پرمذاکرات کی منسوخی بھارت کیلئےجگ ہنسائی کاسبب بن گئی ہے۔ خود بھارتی اخبارات نے بھی مودی سرکار کی پالیسی کوبھارت کیلئے نقصان دہ اورعالمی سطح پراپنے موقف کی ساکھ پرمنفی اثرات کی حامل قراردیدیاہے۔ہندوستان ٹائمز کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر "سوشیل ایرن"نےاداریےمیں لکھاہے کہ مذاکرات کےایجنڈےاورحریت رہنماؤں کےبارےمیں مودی سرکارکی پالیسی سےصرف زہریلےاثرات پیداہوئےہیں۔ہندوستان ٹائمزکاکہناہےکہ مودی اوراجیت دووال کوسخت گیرشخصیت کےطورپرپیش کرنےکےبعدیقینی تھاکہ پاکستان حریت رہنماوں سےملاقات اورکوراشوپربات پراصرارکرتا۔اخبارکاکہناہےکہ اگردہشتگردی ہی واحدایجنڈہ تھاتویہ تصورہی کیسےکرلیا گیاکہ بیس کروڑآبادی والی قومی ریاست محض اپنےاوپرالزامات سننےکےلیےمذاکرات کرےگی۔سوال کیاگیاہےکہ مذاکرات کاخواہش مند پاکستان اگر دہشتگردی ہی ایکسپورٹ کرتاہےتواوفامیں وزرا اعظم کی ملاقات ہی کیوں کی گئی تھی؟اخبارکےنزدیک مودی کی پالیسی سےکچھ حاصل ہونےکےبجائےپاکستان میں لبرل حلقے بھار ت کےمخالف ہوگئے ہیں اور خودبھارت میں مسلمانوں کےخلاف تنقیدبھی بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان ٹائمز نےمودی سرکارکوپاکستان میں کسی بھی کارروائی سےخبرداربھی کیاہےاورلکھاہےکہ بھارتی طیاروں یاکمانڈوزکووطن لوٹناآسان نہیں ہوگا۔اخبارکےنزدیک نوبت یہ آگئی ہےکہ اگردہشتگردبھارت میں کارروائی کرتےہیں تونئی دلی کوامریکایاعالمی برادری کادرکھٹکھٹاناپڑےگاجہاں سےجواب آئےگاکہ پچھلےاگست میں سیکریٹری خارجہ سطح کےمذاکرات توخود آپ ہی نےمنسوخ کیےتھے۔ اخبارکےنزدیک نریندرمودی کی پالیسی خودبھارت کےلیےخطرہ بن سکتی ہے۔

مزید خبریں :