25 اگست ، 2015
کراچی.......چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آج کورہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ گیریژن افسران سے خطاب کریں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ جنرل راحیل شریف کورہیڈکوارٹر کراچی کے دورے کے دوران گیریژن افسران سے خطاب کریں گے۔کورکمانڈر کراچی لیفنٹنٹ جنرل نوید مختار آرمی چیف کو قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور امن وامان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں جنرل راحیل شریف کو کراچی میں آپریشن اور فورسز کی کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔