پاکستان
25 اگست ، 2015

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کیس عدالت نمبر 4 میں منتقل

 ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان  کا کیس عدالت نمبر 4  میں منتقل

کراچی.......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف دہشتگردوں کو پناہ دینے کا کیس عدالت نمبر 4 میں منتقل کردیا۔ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے عامر خان کے خلاف دہشتگردوں کو پناہ دینے کا کیس عدالت نمبر 4 میں منتقل کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نمبر 2 نے کیس دوسری عدالت میں مقدمات کی زائد تعداد کے باعث منتقل کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔ عامر خان کیس میں ضمانت پر رہا ہیں۔

مزید خبریں :