پاکستان
25 اگست ، 2015

لاہور ، سپریم کورٹ میں ضمانتیں منسوخ ہونے پر 3 ملزمان فرار

 لاہور ، سپریم کورٹ میں ضمانتیں منسوخ ہونے پر 3 ملزمان فرار

لاہور.......سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈکیتی ، اغوا ء اور چوری کے 3 ملزمان ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے ۔ڈکیتی ،اغواء اور چوری کے ملزمان اعظم ،جاوید اور انصر نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دے رکھی تھی ۔عدالت نے سماعت کے بعد ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دیں ۔کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی ملزمان اپنے ساتھیوں کو ’ضمانت ہو گئی ،ضمانت ہو گئی ‘ کی آوازیں دینے لگے اور مبارک باد یں دیتے دیتے سپریم کورٹ کی سخت ترین سیکیورٹی کو جل دے کر نکل گئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ منکیرہ میں مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں :