پاکستان
25 اگست ، 2015

ضلع جھل مگسی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

ضلع جھل مگسی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

جھل مگسی........بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ اس کا والد زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق تحصیل گنداواہ میں محمد یونس نامی لیویز اہلکار اپنے والد کے ہمراہ ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ پولیس تھانے کے قریب مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے لیویز اہلکار موقع پر جاںبحق ہوگیا جبکہ گولیوں کی زدمیں آکر اس کا والد زخمی ہوگیا،تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :