25 اگست ، 2015
فیصل آباد........فیصل آبادمیں کبڈی کی بین الاقوامی کھلاڑی صباسلطانہ حملہ کیس میں نیاموڑ آگیا۔حملہ کے بعد مبینہ طورپر خودکشی کرنے والے عمران نےاسپتال میں دم توڑ دیا۔نوجوان کی موت کے بعدورثاءنےاحتجاج کیا اورصباکے گھروالوں پر تشدد اورقتل کا الزام عائد کیا۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل فیصل آبادکی اویس کالونی میں کبڈی کی بین الاقوامی کھلاڑی صباسلطانہ کوگھرمیں گھس کر فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیاتھا۔محلہ دارعمران پرالزام تھا کہ لیپ ٹیپ کے تنازع پر اس نے پہلے صباسلطانہ کوگولی ماری اورپھر خود کو بھی گولی مارلی۔اسپتال میں زیرعلاج عمران آج دم توڑ گیا تو اس کے ورثاء نے احتجاج کیا اورالزام عائدکیاپولیس واقعہ کو غلط رنگ دے رہی ہے ۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ صباسلطانہ کے گھروالوں نے عمران پر پہلے تشدد کیا اورپھر اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ قتل کا مقدمہ صباسلطانہ کے گھروالوں کے خلاف درج کیا جائے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ابتدائی طورپر صباسلطانہ کے گھروالوں کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیاگیا تھا ۔اب پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد نئی صورتحال کا جائزہ لیکر اس کیس میں مزید پیش رفت کی جائیگی۔