پاکستان
17 مئی ، 2012

حکومت پنجاب کو آٹے پر سیاست کرناہے تو سستی گندم فراہم کرے،عاصم رضا

لاہور…فلور ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان اور سابق چئیرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم ،بجلی اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں، حکومت پنجاب نے اگر آٹے پر ہی سیاست کرنی ہے تو ملوں کو سستی گندم فراہم کرے۔جیو کے نمائندے جواد ملک سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب شوگر مافیا کو تو فی کلو 50 روپے اضافے کی اجازت دے دیتی ہے اس وقت گورنس کہاں ہوتی ہے لہذا 20 کلو آٹے تھیلے کی ایکس مل قیمت 650 روپے ریٹیل 675 روپے مقرر کر دی ہے۔

مزید خبریں :