18 مئی ، 2012
نئی دہلی…انڈین پریمیئر لیگ میں جمعرات کو دو میچز کھیلے گئے،پہلا میچ درہم شالہ میں کھیلا گیا جس میں کنگز الیون پنجاب نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دی،پنجاب نے ٹاس جیت کر چنئی کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر چنئی نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 120 رنزبنائے،جس میں براوو 48قابل ذکر تھے۔پنجاب کی جانب سے پروندر آوانہ،پراوین کمار اور اظہر محمودنے دودو وکٹیں لیں۔جواب میں پنجاب نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 16.3اوورز میں حاصل کرلیا۔پنجاب کے کپتان ایڈم گلکرسٹ64ناقابل شکست رنز کے ساتھ سرفہرست تھے۔چنئی کے براوو نے دو وکٹیں لیں۔دوسرا میچ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو زبردست مقابلے کے بعد 21رنز سے ہرادیا۔دہلی نے ٹاس جیت کر بنگلور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بنگلور نے ایک وکٹ کے نقصان پر بیس اوورز میں215رنز بنائے جس میں کرس گیل128اور ویرات کوہلی73قابل ذکر بیٹسمین تھے، دونوں نے 204 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، اور اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔واضح رہے کہ یہ دونوں میچز جیو سوپر براہ راست نشر کیے گئے۔