27 اگست ، 2015
بیجنگ........چین کے شہر تیان جن میں کیمیکل گودام میں دھماکوں کے الزام میں کمپنی کے پانچ اعلیٰ عہدیداروں سمیت 12مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔چین کے ساحلی شہر تیان جن کے کیمیکل گودام میں 12اگست کو دھماکوں میں ایک سو انتالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دھماکوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق پولیس نے دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں کمپنی کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور تین جنرل منیجرز شامل ہیں۔