پاکستان
27 اگست ، 2015

سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو انتخابی میدان میں جانے کا مشورہ

سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو انتخابی میدان میں جانے کا مشورہ

اسلام آباد........وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو انتخابی میدان میں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشورہ وفاقی وزراء اور پارٹی قائدین کی اکثریت نے دیا، اجلاس میں صدیق بلوچ کو جعلی ڈگری پر ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریبونلز کے فیصلے قانونی عمل کا حصہ ہیں، ٹریبونل جج کا فیصلہ حرف آخر نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریبونلز کے فیصلوں پرسیاسی حکمت عملی اور ضمنی انتخابات لڑنے پربھی غور کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :