پاکستان
27 اگست ، 2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ: دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، بیوی اور 2 بچے ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ: دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، بیوی اور 2 بچے ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ........ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن کے دوران دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکے میں دہشت گرد ، اس کی بیوی اور دو بچے ہلاک ہوگئے ۔ پیرمحل کی ہاؤسنگ کالونی میں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردکی فائرنگ اور دستی بم پھینکنے سے ایک پولیس اہل کار زخمی ہوگیا۔ جوابً پولیس نےفائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے بعد دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے سے دہشت گرد کی بیوی اور دو بیٹے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دو سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ دہشت گرد کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مکان سے خود کش جیکٹیں، بارودی مواد، کئی دستی بم اور کلاشنکوف برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس نے پراپرٹی ڈیلر اور مکان مالکن کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دہشت گرد حبیب الرحمان القاعدہ کا آپریشن کمانڈر ہے، حبیب الرحمان جی ایچ کیو حملہ کیس کے اہم ملزم ڈاکٹر عثمان کا ساتھی بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :