پاکستان
27 اگست ، 2015

ایچی سن کالج کے بحال ہونے والے پرنسپل کا کالج میں داخلہ بند

ایچی سن کالج کے بحال ہونے والے پرنسپل کا کالج میں داخلہ بند

لاہور........ایچی سن کالج لاہور کے بحال ہونے والے پرنسپل آغا غضنفر کو سیکورٹی اسٹاف نے کالج داخلے سے روک دیا، آغا غضنفر نے قائم مقام پرنسپل کے خلاف مقدمے کے اندراج کےلیےسول لائنز پولیس کو درخواست دے دی۔ عدالتی حکم پر بحال ہونے والے پرنسپل آغا غضنفر لندن سے وطن واپسی پر ایئر پورٹ سےسیدھے کالج پہنچے،سیکورٹی اسٹاف نے انہیں کالج میں داخلے سے روک دیا ،آغا غضنفر قائم مقام پرنسپل کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانے پہنچ گئے۔ آغا غضنفرعدالتی حکم پر عہدے کا چارج لینے آئے تھے، ایچی سن کالج کےسیکورٹی اسٹاف کے مطابق پرنسپل کو نہیں روکا ،ان کے ساتھ آنیوالے افراد اور گاڑیوں کو اندر نہیں جانے دیا۔ آغا غضنفر تقریباً دو گھنٹے تک کالج میں اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑے رہے اور بالآخر وہاں سے چلے گئے۔

مزید خبریں :