27 اگست ، 2015
ایریزونا........امریکی ریاست ایریزونا میںٍ مٹی کے طوفان نےٍ فینکس شہرٍ میںٍ نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ریاست ایریزونا میںٍ اچانک گردو غبار کے طوفان نےٍ معمولات زندگی درہم برہم کر دیے،ٍ تیز اور گرد آلود ہوائوں نے فینکس شہرٍٍ کے متعدد علاقوں کو گھیر لیا اور شہر کی فضاگرد آلود کردی۔ٍ ایریزونا میںٍ عموماً مون سون سیزن کے دوران وسط جون سے اکتوبر تک مٹی کے طوفان آتے ہیں۔