27 اگست ، 2015
کراچی........ ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کے لئے مشترکہ تفتیشی ٹیم بنادی گئی، ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد سوئی سدرن گیس، ایل این جی اور پیٹرولیم کے دیگر ٹھیکوں سے منسلک افراد کی فہرست تیار کرلی گئی۔ ڈاکٹر عاصم پر عائد تمام الزامات کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے، نیب اور رینجرز کے نمائندے شامل ہیں۔