پاکستان
27 اگست ، 2015

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کےحملے میں بچ جانے والی "ڈسٹ لیڈی" انتقال کرگئیں

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کےحملے میں بچ جانے والی

واشنگٹن.......ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے خوفناک حملے میں بچ جانے والی "ڈسٹ لیڈی" انتقال کرگئیں، حملے کے بعد مٹی میں اٹی ہوئی مارسی کی تصویر ایک علامت کے طور پر مشہور ہوئی ، لیکن خود باقی عمر خوفزدہ گزاردی۔گیارہ ستمبر دو ہزار ایک، وہ تاریخ جو کم از کم امریکا کی تاریخ میں کبھی نہیں بھولی جائے گی، ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے خوفناک حملے میں بچ جانے والی خاتون مارسی بارڈرز اس دن شمالی ٹاور کی اکیاسی ویں منزل پر کام کر رہی تھیں جب جہاز ٹاور سے ٹکرایا۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ حملے کے بعد وہ رکی نہیں اور جب عمارت سے باہر نکلیں تو ان کی یہ تصویر فوٹوگرافر سٹین ہونڈا نے لی اور وہ ڈسٹ لیڈی کے نام سے مشہور ہوگئیں۔ ایک طرف ان کی تصویرعلامت بن گئی تو دوسری طرف مارسی شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئیں۔ ایک بار انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس کے بعد دس سال تک ایک دن بھی کام نہیں کیا ، وہ جب بھی جہاز دیکھتیں تو ڈر جاتیں۔ ڈسٹ لیڈی مارسی ، معدے کے کینسر میں مبتلا ہوکر بیالیس سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

مزید خبریں :