پاکستان
18 مئی ، 2012

فیصل آباد:چھٹی جماعت کے طالب کا اقدام خودسوزی

فیصل آباد:چھٹی جماعت کے طالب کا اقدام خودسوزی

فیصل آباد … فیصل آباد میں اسکول ہیڈماسٹر کے مبینہ نارواسلوک سے دلبرداشتہ ہوکر چھٹی جماعت کے طالبعلم نے خود کوآگ لگالی،جس سے 13 سالہ عمر کا جسم 80 فیصد جھلس گیا ۔ متاثرہ بچے کے باپ نے جیونیوز سے گفت گو میں کہا کہ وہ اپنے کسی رشتے دار کی شادی میں گئے ہوئے تھے، 2 دن بعد واپس آنے پربچہ اسکول گیا تو ہیڈماسٹر نے اسے نکال دیا، پھر بچے کے ساتھ ایک درخواست بھیجی گئی ہیڈماسٹر نے پھر بھی اسے اسکول میں نہیں بٹھایا۔ تیسری بار وہ خود اپنے بیٹے کے ساتھ ہیڈماسٹر کے پاس گیا لیکن ہیڈ ماسٹر نے کوئی بات سنے بغیر بے عزتی کرکے اسکول سے نکال دیا۔ عمر صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر گھر پہنچا اور اچانک گھر کے باہر نکل خودپر تیل چھڑک کر آگ لگالی۔ 13 سالہ طالعبلم عمر کی خودسوزی کی کوشش نے گھر والوں کو غم زدہ کردیا ہے، بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بچے کیجسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا ہے، تاہم اس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہیڈ ماسٹرغلام فرید نے کہا ہے کہ بچے کی غیرحاضری پر والد کو بلاکر بات کی گئی تھی جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا،واقعے کی تحقیقات کے لئے پولیس اسکول پہنچ گئی ہے۔ ڈی سی اوفیصل آباد نسیم صادق کے مطابق عمر ایم سی ہائی اسکول میں چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے اوراکثر اسکول سے غیر حاضر رہتاتھا ،، بچے کی بہت زیادہ چھٹیوں کے بارے میں اسکول انتظامیہ نے اس کے والدین کو بھی اطلاع دی تھی۔

مزید خبریں :