28 اگست ، 2015
اسلام آباد........وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے کی صورت میں ردعمل کی نوعیت اور وقت پاکستان طے کرے گا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود جنگ کی گنجائش نہیں، بھارت سوچی سمجھی سازش کےتحت سرحدپرکارروائیاں کررہاہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکےلیےسرحدپرکشیدگی بڑھارہاہے۔