28 اگست ، 2015
اسلام آباد........مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ، وزیر اعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملے کے بعد اب پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ الیکشن ٹریبونلز کے تینوں فیصلوں اور انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا ایک الزام بھی نہیں ، عدالت میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کر چکے، اب عوامی عدالت میں مقابلہ ہو گا۔دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان اب دھاندلی کا رونا چھوڑ دیں۔