پاکستان
28 اگست ، 2015

پی ٹی آئی تینوں نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑے گی، شیخ رشید احمد

پی ٹی آئی تینوں نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑے گی، شیخ رشید احمد

لاہور........ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی پنجاب میں خالی تینوں نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑے گی ، پی ٹی آئی نے این اے 125 لاہور سے الیکشن نہ لڑا تو وہ راولپنڈی میں اپنے حلقے سے مستعفی ہوکر لاہورسے الیکشن لڑینگے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تین حلقوں میں پی ٹی آئی کا موقف سچ ثابت ہوا ہے، انتخابی ٹریبونلز کے ججوں کو مزید توسیع نہیں دی گئی ، اس لیے این اے 118 اور این اے 128 میں ن لیگ کوعارضی ریلیف مل گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے چار ماہ ہیں ، اس دوران وہ چوروں کا ساتھ دیتے ہیں یا چوکیداروں کا، یہ اُن پر منحصر ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت اپنے ایجنٹو ں کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلا رہا ہےاورسرحدی جارحیت کے ذریعے دباؤڈال رہا ہے لیکن اُسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

مزید خبریں :