30 اگست ، 2015
ممبئی......این این آئی......بالی وڈ کی کامیڈی فلم ’شاندار‘ 22اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم میں شاہد کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ہدایتکار وکاس بہل کی یہ فلم ایک فیملی ڈرامہ ہے، جس میں شاہد کپور ویڈنگ آرگنائزر کا کردار کر رہے ہیں۔ کامیڈی سے بھرپور فلم میں عالیہ بھٹ اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں، جبکہ پنکج کپور سپورٹنگ رول میں نظر آئیں گے۔ فلم شاندار 22اکتوبر کو سینماء گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔