30 اگست ، 2015
کراچی.......... پولیس کا کہنا ہے کہ صدر سے لاپتہ ہونے والا پولیس سب انسپکٹر ہجرت کالونی میں واقع اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ زون ڈاکٹر محمد فاروق کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر کی گمشدگی کی وجہ تحقیقات کے بعد بتائی جا سکیں گی۔کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تعینات سب انسپکٹر عبدالستار گھر سے ریگل چوک جانے کے لیے نکلا تو لاپتہ ہوگیا تھا۔